90 فیصد خواتین بینیفشریز کے ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے جا چکے :روبینہ خالد
لاہور(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے لاہور میں بی آئی ایس پی کے سینٹرل زونل آفس کا دورہ کیا۔۔۔
اس موقع پر ی جی پنجاب نصیر الدین سرور نے انہیں بی آئی ایس پی کے آپریشنل امورپر بریفنگ دی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا صدر اور وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر خواتین بینیفشریز کو رقوم کی ادائیگی شفاف، آسان اور محفوظ بنانے کیلئے ڈیجیٹل والٹس کا نظام متعارف کروایا گیا،90 فیصد خواتین بینیفشریز کے ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں ،مستحق خواتین ملک بھر میں کسی بھی جگہ، کسی بھی وقت، مجاز بینک کے ایجنٹ سے اپنی رقم وصول کر سکیں گی۔روبینہ خالد نے واضح کیا کہ بی آئی ایس پی کا عملہ خود فراہم کردہ سمز پر ڈیجیٹل والٹس فعال کرے گا اور سم کے حصول یا بی آئی ایس پی کی کسی بھی سکیم کیلئے کوئی فیس نہیں جبکہ رقم نکلوانے کے سروس چارجز 280 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments