دریا ئے سواں کنارے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات کا افتتاح

 دریا ئے سواں کنارے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات کا افتتاح

سیاحوں کیلئے کھولے گئے مقامات میں قدیمی مسجد، مقبرہ سلطان مقرب خان شامل 4 مقامات کو یونیسکو کی عارضی فہرست میں شامل کرانا اہم کامیابی ، اورنگزیب کچھی

  اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی نے اسلام آباد دریائے سواں کنارے اور گردونواح میں گکھڑ دور سے وابستہ تاریخی ورثے کے اہم مقامات کا افتتاح کرتے ہوئے انہیں ملکی و غیر ملکی سیاحوں، محققین اور طلبہ کے لیے کھول دیا۔ ان مقامات میں تقریبا ً450 سال قدیم مائی قمرو مسجد، 350 سال قدیم مقبرہ سلطان مقرب خان اور تقریبا ایک ہزار سال قدیم پھروالہ مقبرہ شامل ہیں۔یہ تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا اس منصوبے کے لیے تقریبا 54ً ملین روپے کا پی سی ون منظور کرکے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل کیا گیا جبکہ منصوبے پر 2022 سے کام جاری تھا، تاریخی مقامات کے تحفظ کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب، سکیورٹی گارڈز تعینات اور مالی و باغبانوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ پوٹھوہار کے ان چار اہم تاریخی مقامات کو یونیسکو کی عالمی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل کرانا ایک اہم کامیابی ہے ۔ یہ اقدام حکومت پاکستان کی جانب سے گکھڑ عوام کی تاریخ، قربانیوں اور ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی جانب پہلا بڑا قدم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...