وفاقی اور پنجاب حکومت کا مؤثر رابطہ کاری مضبوط بنانے پر اتفا ق

 وفاقی اور پنجاب حکومت کا مؤثر رابطہ کاری مضبوط بنانے پر اتفا ق

وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر سے وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی ملاقات دونوں وزرا کا موٹروے کوریڈور کیسا تھ ایف ایم ڈی فری زون قائم کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے پنجاب کے وزیر زراعت سید محمد عاشق حسین کرمانی نے ملاقات کی جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری مزید مضبوط بنانے اور موٹروے کوریڈور کے ساتھ ایف ایم ڈی فری زون قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ دونوں جانب سے اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ مقررہ زون کو کامیاب بنانے اور مستقبل میں بیماری سے پاک علاقوں کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لیے وفاقی اور صوبائی محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری ناگزیر ہے ۔ عاشق حسین کرمانی کی تجویز پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اس امر پر زور دیا کہ رواں سیزن میں آلو کی پیداوار اور مارکیٹنگ کو نئی بین الاقوامی برآمدی منڈیوں کی تلاش کے ذریعے بہتر انداز میں منظم کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...