جشن میلاد النبی ؐ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، کمشنر
کراچی(آئی این پی)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا بولٹن مارکیٹ کے اطراف واقع نیو میمن مسجد کا دورہ،12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا،جماعت اہلسنت کے ناظم اعلیٰ رفیق شاہ نے کمشنر کو جلوس کے روٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو، سینئر پولیس افسران اور متعلقہ اداروں کے افسران کی شرکت کی۔ کمشنر کراچی کو سکیورٹی، شہری سہولتوں اور ٹریفک کے متبادل انتظامات پر بریفنگ دی۔مرکزی جلوس نیو میمن مسجد سے سہ پہر 3 بجے روانہ ہوگا، نشتر پارک پر اختتام پذیر ہوگا۔نشتر پارک میں مرکزی جلسہ عید میلاد النبی ؐ منعقد ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزرا کی مرکزی جلسے میں شرکت متوقع ہے ،کمشنر کراچی نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی ؐ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، سکیورٹی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں، تمام متعلقہ ادارے منتظمین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں، 12 ربیع الاول سے قبل تمام باقی ماندہ انتظامات مکمل کیے جائیں، شہریوں کی سہولت اور جلوس کے شرکا کے لیے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments