پاکستان ،بنگلہ دیش کا دو طرفہ روابط مزید مضبوط بنا ے پر اتفاق

پاکستان ،بنگلہ دیش کا دو طرفہ روابط مزید مضبوط بنا ے پر اتفاق

وزیر قانون سے ہا ئی کمشنر بنگلہ دیش کی ملاقات، قانونی اصلاحات پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے ملاقات کی جس میں پاک-بنگلہ دیش تعلقات، قانونی اصلاحات اور نظام انصاف کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دوطرفہ روابط مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قانون و انصاف سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں، پاکستان قانونی اصلاحات اور نظام انصاف کی ڈیجیٹلائزیشن میں بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے کے لئے تیار ہے ۔ بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نے بنگلہ دیشی ججز کی آئی ایم اے سی میں تربیت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ،انہوں نے پاکستان کے ثالثی و مصالحتی نظام کے تجربات سے استفادہ کرنے میں بنگلہ دیش کی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اس شعبے میں مزید تعاون کی خواہش ظاہر کی۔ دونوں اطراف نے اس امر پر اتفاق کیا کہ عوامی اور ادارہ جاتی روابط میں اضافہ پاک-بنگلہ دیش تعلقات کے لئے خوش آئند ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...