معاشرتی چیلنجز کا مو ثر حل تعلیماتِ نبوی میں موجود ، سردار یوسف
سیرتِ طیبہ پر عمل پیرا ہو کر معاشرہ کو امن کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ، خطاب
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) محکمہ اوقاف و مذہبی امور راولپنڈی زون کے زیر اہتمام ڈائریکٹر ایگریکلچر اوقاف پنجاب وقاص الدین کی زیر صدارت زونل سیرت النبی ؐ کانفرنس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف،مفتی انتخاب نوری، ملک ابرار ایم این اے ، آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا، سی پی او مشتاق سکھیرا و دیگر حکام نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی سردار محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں نوجوان نسل کو درپیش فکری، اخلاقی اور معاشرتی چیلنجز کا موثر حل تعلیماتِ نبوی میں موجود ہے ۔
سیرتِ طیبہ ہمیں محبت، اخوت، برداشت، رواداری، عدل، امن اور حسنِ اخلاق کا درس دیتی ہے ، جس پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کو امن و سلامتی اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ۔مفتی انتخاب نوری نے کہا کہ نسلِ نو ہمارا قیمتی سرمایہ اور ملک و ملت کا مستقبل ہے ، اس کی صحیح تربیت اور کردار سازی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ ڈائریکٹر ایگریکلچر اوقاف پنجاب وقاص الدین نے کہا کہ ہم سب نوجوان نسل کو دین، اخلاق، حب الوطنی اور خدمتِ خلق کا عملی نمونہ بننے کی ترغیب دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments