گورنر سندھ کا سی پی کے کا دورہ، سرویلنس سسٹم کا جائزہ

گورنر سندھ کا سی پی کے کا دورہ، سرویلنس سسٹم کا جائزہ

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم کی روک تھام مؤثر بنائی جاسکتی ، نہال ہاشمی شہر میں دوہزارسے زائد جدید سکیورٹی کیمرے نصب کیے جاچکے ،چیف سی پی

کراچی (آئی این پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ڈیفنس پولیس اسٹیشن میں قائم کمیونٹی پولیسنگ کراچی (سی پی کے )کے سینٹر کا دورہ کیا جہاں چیف سی پی کے مراد سوہنی اور دیگر ممبران نے ان کا خیرمقدم کیا۔ گورنر سندھ نے مختلف کیمرا سسٹمز، نگرانی کے جدید طریقہ کار اور پولیس کے ساتھ رابطہ کاری کے نظام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گورنر نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا مو ثر استعمال کراچی میں جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ کراچی کا جدید سرویلنس سسٹم پولیسنگ کو مو ثر اور فعال بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔

پولیس اور شہریوں کے باہمی تعاون سے کراچی کو مزید محفوظ بنایا جاسکتا ہے ، کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔چیف سی پی کے مراد سوہنی نے گورنر سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں 2000 سے زائد جدید سکیورٹی کیمرے نصب کیے جاچکے ہیں جبکہ کمیونٹی پولسنگ سینٹر میں خودکار نمبر پلیٹ شناخت کیمروں کے ذریعے گاڑیوں کی نگرانی کی جارہی ہے ۔اے این پی آر ٹیکنالوجی کے ذریعے چوری شدہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی نشاندہی چند سیکنڈز میں ممکن ہے جبکہ گاڑی سے متعلق معلومات تقریباً 20 سیکنڈز میں حاصل کرکے پولیس کو فراہم کی جاسکتی ہیں۔مراد سوہنی نے بتایا کہ  لیاری ایکسپریس وے کے اطراف 80 ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...