10 ترقیاتی منصوبوں پر عملی کام جلد شروع ہوگا:حنا ارشد
10 ترقیاتی منصوبوں پر عملی کام جلد شروع ہوگا:حنا ارشد شفافیت، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے :ڈپٹی کمشنر کی ہدایت
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ‘‘ترقی یافتہ خانیوال’’ کے تحت ضلع میں جاری و نئے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، فنڈز کے اجراء اور دیگر امور کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مالی سال 2026-27ء کے 10 ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جن میں ضلع کونسل کی 7، میونسپل کمیٹی تلمبہ کی ایک اور شوگر سیس ڈویلپمنٹ پروگرام کی 2 سکیمیں شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ قانونی و ضابطہ کار تقاضے مکمل کرکے منصوبوں پر عملی کام شروع کیا جائے ۔ انہوں نے شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل یقینی بنانے ، مسلسل مانیٹرنگ اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق پیش رفت کی ہدایت کی۔ اجلاس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کبیر والا اور میاں چنوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments