تعمیروترقی کیلئے 14 ارب کے فنڈجاری

تعمیروترقی کیلئے 14 ارب کے فنڈجاری

شہر میں نکاس آب کا بڑا منصوبہ زیرِ تکمیل ،نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بھی ڈویژن بھر کے عوام کیلئے حکومت کا شاندار منصوبہ ،سٹی روڈ کی بیوٹیفکیشن کا کام مکمل ہو چکا کمشنر کی افسران کو زیر التواء کیسز پر ضروری قانونی و انتظامی کارروائی جلد مکمل کرنے اور عوامی مفاد سے متعلق معاملات کو نمٹانے کی ہدایت ،مؤثر گورننس ترجیحات میں شامل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی جانب سے سرگودھا کی تعمیر ترقی کے لیے 14ارب روپے سے زائد کے فنڈ جاری کیے گئے تھے جن پر شفاف طریقے سے عملدرآمد جاری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمسن اینکر علی خان سے انٹرویو میں کیا۔کمشنر سرگودھا سے شہر کو درپیش اہم مسائل، جاری میگا پراجیکٹس، صفائی، ٹریفک، سیوریج اور شہر کی خوبصورتی سمیت مختلف امور پر سوالات کیے ۔ اس موقع پر کمشنر نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مستقبل میں سرگودھا کو مزید بہتر، خوبصورت اور جدید شہر بنانے کے لیے مختلف منصوبوں اور حکمتِ عملی پر بھی روشنی ڈالی۔

علی خان نے کمشنر سرگودھا سے یہ بھی سوال کیا کہ ان کی تعیناتی کے وقت سرگودھا کا سب سے بڑا مسئلہ کیا تھا، منصوبوں کے ثمرات عوام کو کب تک حاصل ہوں گے اور شہر کے دیرینہ مسائل کے مستقل حل کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟ کمشنر نے بتایا کہ اس وقت سرگودھا شہر میں نکاسء آب کا بڑا منصوبہ زیرِ تکمیل ہے جبکہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بھی ڈویژن بھر کے عوام کے لیے حکومت کا شاندار منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے کچہری اور سٹی روڈ کی بیوٹیفکیشن کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ دیگر متعدد عوامی فلاحی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔

ادھر کمشنر حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ڈویژنل ویریفیکیشن کمیٹی کا اجلاس کمشنر آفس سرگودھا میں ہوا،کمیٹی نے تمام کیسز کی جانچ پڑتال متعلقہ قوانین، قواعد و ضوابط اور دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں کی اور میرٹ پر ضروری فیصلے کیے گئے ،کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ ویریفیکیشن کے تمام مراحل میں شفافیت، میرٹ اور قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو زیر التواء کیسز پر ضروری قانونی و انتظامی کارروائی جلد مکمل کرنے اور عوامی مفاد سے متعلق معاملات کو مقررہ مدت میں نمٹانے کی ہدایت بھی کی،کمشنر نے کہا کہ انتظامی امور میں شفافیت اور مؤثر گورننس حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے ، اس لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...