حافظ آباد : ویگنوں میں نصب غیر معیاری گیس سلنڈر مسافروں کیلئے خطرہ

 حافظ آباد : ویگنوں میں نصب  غیر معیاری گیس سلنڈر مسافروں کیلئے خطرہ

تمام ٹرانسپورٹ اڈوں سے چلنے والی متعدد ویگنیں انسانی زندگیوں سے کھیلنے لگیں ،گیس کی بدبو سے مسافروں کیلئے سانس لینا بھی محال ،شہریوں کا ضلعی انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد کے ٹرانسپورٹ اڈوں سے مختلف روٹس پر چلنے والی ہائی ایس ویگنوں میں نصب گیس سلنڈر مسافروں کیلئے خطرہ بن گئے ۔ حافظ آباد کے تقریباً تمام چھوٹے بڑے ٹرانسپورٹ اڈوں سے مختلف روٹس پر چلنے والی متعدد ویگنوں میں گیس سلنڈر نصب ہیں جن کے باعث کسی بھی وقت ناخوشگوار حادثہ رونما ہونے کا خدشہ ہے ۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ بعض ویگنوں میں مبینہ طور پر غیر معیاری سلنڈر اور ناقص تنصیبات استعمال کی جا رہی ہیں جن سے گیس کی بدبو پھیلنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جانوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے شہر کے تمام ٹرانسپورٹ اڈوں پر فوری کارروائی کی جائے ، غیر معیاری گیس سلنڈروں کو ویگنوں سے اتارا جائے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...