جلوسوں کو فول پروف سکیور ٹی دینگے :ڈی پی او حافظ آباد
علما امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کے ساتھ مؤثر رابطہ برقرار رکھیں:فواد احمد
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈی پی او فواد احمد کی زیرِ صدارت عید میلاد النبی ؐکے حوالے سے علما کرام کے ساتھ اہم اجلاس، عید میلاد النبی ؐکے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی یقین دہانی ۔ اجلاس میں عید میلاد النبی ؐکے موقع پر سکیورٹی انتظامات، مذہبی ہم آہنگی، امن و امان اور قانون کی بالادستی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی پی او د فواد احمد نے کہا کہ عید میلاد النبی ؐ کی تقریبات کو پرامن، محفوظ اور پُرسکون ماحول میں منعقد کرانا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، اس سلسلہ میں تمام جلوسوں، محافل اور دیگر مذہبی پروگرامز کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔
انہوں نے علما کرام پر زور دیا کہ وہ مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں اور امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کے ساتھ مؤثر رابطہ و تعاون برقرار رکھیں۔ ڈی پی او فواد احمد نے مزید کہا کہ قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ علماکرام نے عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کیلئے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments