قائد اعظم لائبریری میں سیر ت النبی ؐکتب کی نمائش کا آغاز
سیرت محمدی ؐسے استفادہ کرتے ہوئے بہترین قوم کی کردار سازی ممکن:وائس چانسلر
گجرات(سٹی رپورٹر )جامعہ گجرات کی قائد اعظم لائبریری کے زیر اہتمام ربیع الاول کی مناسبت سے سیر ت النبی ؐکتب نمائش کا آغاز ہو گیا ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے مطالعہ سیرت النبی ؐ کو ایک با عمل مسلمان کا فریضہ اولیں قرار دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سیرت محمدی ؐسے استفادہ کرتے ہوئے ایک بہترین قوم کی کردار سازی ممکن ہے ،نوجوان طلبہ میں رسول اکرم ؐ کی حیات با برکات کے روشن پہلوؤں کو اجاگر کرنے میں سیرت پر عمدہ کتب اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے قائد اعظم لائبریری میں معراج انسانیت سنٹر کے قیام کا عندیہ بھی دیا۔نمائش میں سیرت النبی ؐ پر مشرقی و مغربی مصنفین کی لکھی ہوئی کتابوں کے علاوہ جامعہ گجرات میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کی سطح پر لکھے جانے والے تحقیقی مقالات کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے 5روزہ نمائش کا دورانیہ پانچ دن سے بڑھا کر اس کتب نمائش کو 30ستمبر تک جاری رکھنے کی تجویز دی تا کہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اس سے مستفید ہوتے ہوئے کتب بینی کی جانب راغب ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments