وزیرآباد میں نئے کاروباری اداروں کا قیام خوش آئند :بیگم طلعت
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایس آر گلوبل ٹریولز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق ایم پی اے و ضلعی صدر حلقہ خواتین مسلم لیگ (ن) بیگم طلعت شوکت چیمہ، سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس، شیخ طارق امین خالد ایڈووکیٹ نے۔۔۔
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایس آر گلوبل ٹریولز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق ایم پی اے و ضلعی صدر حلقہ خواتین مسلم لیگ (ن) بیگم طلعت شوکت چیمہ، سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس، شیخ طارق امین خالد ایڈووکیٹ نے بطور مہمان خصوصی اور سی ای او شیزا رفاقت، شیخ ریاست علی، ڈاکٹر فرح ادیبا گوند ل، محمد نعیم بٹ،محمد شہیر عامر، عمر اشرف، کلیم اللہ، طاہر ریاض، منظو ر حسین پھول نے شرکت کی ۔ بیگم طلعت شوکت چیمہ ، بابو شعیب ادریس اور شیخ طارق ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیرآباد میں نئے کاروباری اداروں کا قیام خوش آئند ہے جس سے شہریوں کو معیاری سفری سہولیات میسر آنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments