میانوالی:عید میلا دالنبی ؐ کا مر کزی جلوس صبح کمیٹی چوک سے برآمد ہو گا

میانوالی:عید میلا دالنبی ؐ کا مر کزی جلوس صبح کمیٹی چوک سے برآمد ہو گا

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت عید میلا دالنبی ؐ کے انتظامات کے سلسلے میں جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عمر فاروق، اے ڈی سی میو نسپل سروسز ما جد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران، سی او میو نسپل کمیٹی مبشر کلیم گلِ، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو عیدمیلا دالنبی ؐ کے مر کزی جلوس اور ضلع بھر سے برآمد ہو نیوالے جلو سوں کے انتظامات، سیکورٹی امور، مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلباء کے درمیان نعت خوانی اور تقریری مقابلہ جات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتا یا گیا کہ عید میلا دالنبی ؐ کا مر کزی جلوس صبح آٹھ بجے کمیٹی چوک سے برآمد ہو گا جہاں پر پر چم کشائی اور سلا می ہوگی۔جلو س بلو خیل روڈ، مین بازار، کچہری بازار سے ہو تا ہوا وآپس میو نسپل کمیٹی میں پہنچے گا جہا ں پر قراٗت، نعت خوانی، تقاریری مقابلہ جات اور سجاؤٹ میں حصہ لینے والوں میں انعامات اور شرکاء تقریب میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...