گورنمنٹ اے پی ایس میموریل ماڈل ہائی سکول میں خوشگوار اور پُرجوش ماحول دیکھنے میں آیا

گورنمنٹ اے پی ایس میموریل  ماڈل ہائی سکول میں خوشگوار اور  پُرجوش ماحول دیکھنے میں آیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکول کھلتے ہی گورنمنٹ اے پی ایس میموریل ماڈل ہائی سکول میں خوشگوار اور پُرجوش ماحول دیکھنے میں آیا۔

جہاں پرنسپل احتشام الحق ہمدانی اور دیگر اساتذہ نے سکول پہنچنے والے طلبہ کا گیٹ پر پھول پیش کرکے بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر پرنسپل احتشام الحق ہمدانی نے طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ چھٹیوں کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز خوش آئند ہے ، طلبہ باقاعدگی سے سکول آئیں، دل لگا کر تعلیم حاصل کریں اور اپنے اساتذہ کی رہنمائی سے اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں۔پھولوں کے استقبال سے بچوں کے چہروں پر خوشی نمایاں رہی اور سکول ایک بار پھر تعلیمی سرگرمیوں سے گونج اٹھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...