نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں شہریوں کو پانی کی عدم فراہمی کا سخت نوٹس

نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں شہریوں کو پانی کی عدم فراہمی کا سخت نوٹس

نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں شہریوں کو پانی کی عدم فراہمی کا سخت نوٹس آئندہ ایک دن بھی پانی کی فراہمی میں تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا ،ڈپٹی کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری نے نیو سیٹلائٹ ٹاؤن واٹر سپلائی سکیم سے شہریوں کو پانی کی عدم فراہمی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کنٹریکٹر کو فوری طور پر پانی کی فراہمی بحال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ ایک دن بھی پانی کی فراہمی میں تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں کنٹریکٹر کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے معاہدہ ختم کرنے کی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے یہ ہدایات واٹر سپلائی سکیم سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ شہریوں کی جانب سے پانی کی عدم فراہمی کی شکایات موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کنٹریکٹر کو اپنے دفتر طلب کیا اور صورتحال پر وضاحت طلب کی۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا ابوبکر عمران، ایس ای فیسکو ابرار احمد، اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل، ضلعی منیجر ستھرا پنجاب اور ایم او فنانس بھی موجود تھیں۔ ایم ڈی واسا نے اجلاس کو بتایا کہ کنٹریکٹر کی جانب سے بل کی عدم ادائیگی کے باعث بجلی کا کنکشن منقطع کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں واٹر سپلائی کا نظام متاثر ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ واسا کی سفارش پر بجلی کا کنکشن بحال کروا دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی کہ کنٹریکٹر کے بقایا جات، بجلی کے بلوں اور دیگر متعلقہ معاملات کا فوری جائزہ لے کر مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...