ڈپٹی کمشنر کی ترقیاتی منصوبوں میں معیار یقینی بنانے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر کی ترقیاتی منصوبوں میں معیار یقینی بنانے کی ہدایتپٹرول پمپس کی منظوری میں حفاظتی انتظامات پر سمجھوتہ نہ کیا جائے :بلال سلیم
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی زیرِ صدارت ضلعی پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی اور پٹرول پمپ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے جاری و مجوزہ ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں، نقشہ جات، تعمیراتی ڈیزائن، اراضی کے استعمال اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا، جبکہ پٹرول پمپس کے قیام و منظوری سے متعلق کیسز بھی زیرِ غور آئے ۔ متعلقہ محکموں کے افسران نے کیسز اور رپورٹس پیش کیں، جن کا مقررہ قوانین، قواعد و ضوابط اور تکنیکی تقاضوں کی روشنی میں جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی منظوری میں معیار، تکنیکی اصولوں، عوامی مفاد، ماحولیاتی تقاضوں اور شہری سہولیات کو مدنظر رکھا جائے ۔ انہوں نے پٹرول پمپس کی منظوری میں جگہ، روڈ سیفٹی، فاصلوں، ٹریفک روانی اور فائر سیفٹی سمیت تمام حفاظتی تقاضے پورے کرنے اور معاملات میرٹ و شفافیت سے نمٹانے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments