ایف بی آئی کی پولیس افسران و اہلکاروں کی تربیت
شراکت داری سے جدید تفتیشی صلاحیتوں کو مزید فروغ ملے گی،ضیالنجاروزیر داخلہ نے تربیت مکمل کرنے والے افسران و اہلکاروں میں اسناد تقسیم کیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں ایف بی آئی کے تعاون سے سندھ پولیس کے افسران و اہلکاروں کے لیے پانچ روزہ خصوصی تربیت کا انعقاد کیا گیا۔ تربیت میں 27 افسران و اہلکاروں بشمول خواتین نے شرکت کی۔ تربیت کی اختتامی تقریب میں وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے خصوصی شرکت کی۔ دونوں رہنماؤں نے تربیت کے انعقاد پر ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی کاوشوں کو سراہا۔وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی پولیس تربیت کا انعقاد ایک اہم پیش رفت ہے۔
ایف بی آئی اور سندھ پولیس کا تعاون پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آئی کی تربیت سے سندھ پولیس کو جدید تکنیکس سیکھنے کا موقع ملا۔ ماضی میں پولیس افسران کو ایسی تربیت کے لیے امریکہ جانا پڑتا تھا۔ امریکی قونصل جنرل کراچی کا تربیتی پروگرام میں تعاون قابلِ تحسین ہے ۔ ایف بی آئی اور سندھ پولیس کی شراکت داری سے جدید تفتیشی صلاحیتوں کو مزید فروغ ملے گا۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ بدلتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر ایف بی آئی کی تربیت انتہائی اہم ہے ۔ خصوصی تربیت سے پولیس افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی کاوشوں کو بھی سراہا۔اختتام پر وزیرِ داخلہ سندھ نے تربیت مکمل کرنے والوں میں اسناد تقسیم کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments