6 نئی ترقیاتی سکیموں پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت

 6 نئی ترقیاتی سکیموں پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت

6 نئی ترقیاتی سکیموں پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایتڈپٹی کمشنر کا منصوبوں میں معیار یقینی بنانے اور مقررہ مدت میں تکمیل کا حکم

وہاڑی (خبرنگار) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیرِ صدارت ترقیاتی سکیموں کے جائزہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق چھ نئی ترقیاتی سکیموں پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام منصوبوں میں معیار ہر صورت یقینی بنایا جائے اور سکیمیں مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف سڑکوں پر لین مارکنگ، کیٹ آئیز اور سائن ایج لگائے جائیں گے ، جبکہ رتہ ٹبہ سے پکھی موڑ تک 13 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت، اڈا میاں پکھی سے چک نمبر 198 ای بی تک 5 کلومیٹر سڑک کی بحالی اور ریلوے کراسنگ سے سبزی منڈی میلسی تک 1.3 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کی جائے گی۔ فدا ٹاؤن، ٹبہ سلطان پور، جلہ جیم اور کرم پور کے ڈسپوزل ورکس کی سولرائزیشن، جلہ جیم سپورٹس اسٹیڈیم اور بوریوالا میں ملتان دہلی روڈ تا معصوم شاہ روڈ سڑک کی بحالی بھی منصوبوں میں شامل ہے ۔ اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...