آئی جی اسلام آباد کی بھرتی عمل میں شفافیت، میرٹ یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد (اے پی پی)انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی نے کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی لا اینڈ آرڈر اور دیگر سینئر افسران کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔۔۔
اور بھرتی اور عوامی خدمات کی فراہمی میں جدید، شفاف اور شہریوں پر مبنی اقدامات کو اپنانے کی ہدایت کی۔ آئی جی نے اس بات پر زور دیا کہ بھرتی کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو مرکزی حیثیت حاصل ہونی چاہیے جبکہ پولیسنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے جدید طرز عمل اپنانا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments