12ربیع الاول ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ
اسلام آباد (اے پی پی) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے 12ربیع الاول کی آمد کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں جلوسوں، مذہبی اجتماعات اور دیگر تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد کیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت اجلاس میں پولیس حکام، ضلعی انتظامیہ کے افسران، مختلف مکاتب فکر کے علما کرام اور مذہبی پروگراموں کیمنتظمین نے شرکت کی۔ اجلاس میں 12ربیع الاول کے موقع پر منعقد ہونیوالے جلوسوں اور مذہبی اجتماعات کے روٹس، سکیورٹی تعیناتی، ٹریفک مینجمنٹ اور مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کاری کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments