سیالکوٹ میں نئی لیبر کالونی کے قیام کا اعلان ،میرج وڈیتھ گرانٹس تقسیم
لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت منشااللہ بٹ نے سیالکوٹ میں نئی لیبر کالونی کے قیام کا اعلان کرتے کہا ہے کہ محنت کشوں اور ورکرز کی بہبود وزیراعلیٰ مریم نواز کا وژن ہے ، جس پر حکومت بھرپور عمل پیرا ہے ۔۔۔
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں محنت کشوں اور ورکرز میں میرج و ڈیتھ گرانٹس کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی، صوبائی وزیر نے 419 میرج گرانٹس اور 57 ڈیتھ گرانٹس 16 کروڑ 70 لاکھ کے چیک تقسیم کئے گئے ۔تقریب میں کمشنر پیسی ذوالفقار کھرل بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر نے کہا مزدوروں کی میرج گرانٹ 4 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ جبکہ ڈیتھ گرانٹ 6 لاکھ سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی ہے ۔ محنت کشوں کے 150 بچوں کو میڈیکل کالجز میں وظائف دئیے جا رہے ہیں۔ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کو ڈیڑھ ارب کے میڈیکل آلات فراہم کئے گئے ہیں۔سیالکوٹ سوشل سکیورٹی ہسپتال میں بیڈز کی تعداد 50 سے بڑھا کر 100 کردی گئی ہے جبکہ ضلع کی 13 ڈسپنسریوں کیلئے اربوں کی ادویات فراہم کی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments