ملک کا معاشی مستقبل نوجوانوں سے جڑا ہے ،سیدال خان

ملک کا معاشی مستقبل نوجوانوں سے جڑا ہے ،سیدال خان

نوجوانوں کو ملازمتیں تلاش کرنے کے بجائے روزگار فراہم کرنیوالا بننا ہوگا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے ملک کے معاشی مستقبل کو نوجوان کاروباری صلاحیتوں سے جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی پائیدار ترقی کا دارومدار نوجوانوں کو روزگار کے متلاشی کے بجائے روزگار پیدا کرنے والے انٹرپرینیورز بنانے پر ہے ۔ جدید ہنر، ٹیکنالوجی اور مالی معاونت سے لیس نوجوان اپنے اسٹارٹ اپس کو بین الاقوامی برانڈز میں بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز کے تحت منعقدہ  انٹرنیشنل ایس ایم ایز ایکسیلینس ایوارڈز 2026  کی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیدال خان ناصر نے واضح کیا کہ ملک بھر میں فعال 71 لاکھ 40 ہزار سے زائد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت کی اصل بنیاد ہیں ۔انہوں نے چھوٹے تاجروں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ریگولیٹری فریم ورک اور \\\"202628 ایکسس ٹو فنانس پلان\\\" کے عملی ثمرات نچلی سطح تک پہنچائے جائیں تاکہ معاشی پالیسیوں کے فوائد صرف فائلوں تک محدود نہ رہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...