وزیرمملکت بلال اظہر کی دینہ میں کھلی کچہری، مسائل حل کے احکامات
دینہ(این این آئی)وزیر مملکت ریلوے اور خزانہ بلال اظہر کیانی نے اتوار کے روز تحصیل ہال دینہ میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں عوامی مسائل اور شکایات سن کر ان کے حل کے لیے موقع پر فوری احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، محکمہ مال، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والی کھلی کچہری میں وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے بڑی تعداد میں آئے ہوئے شہریوں کی شکایات کو تفصیل سے سنا اور ان کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ وزیرمملکت نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔قبل ازیں دینہ میں وزیر مملکت نے دینہ میں پہلے خدمت مرکز کا افتتاح کیا ،شہری اس خدمت مرکز کے ذریعے کیریکٹر سرٹیفیکیٹ سمیت 15 دیگر سہولیات مقامی سطح پر حاصل کر سکیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments