عوامی مسائل کے حل کیلئے سیاسی قیادت کا رابطہ ضروری،کنڈی

 عوامی مسائل کے حل کیلئے سیاسی قیادت کا رابطہ ضروری،کنڈی

پی پی نے ہمیشہ حقوق بلوچستان کیلئے مثبت کردار ادا کیا، میر عبدالمجید ابڑو سے گفتگو

اسلام آباد (اے پی پی) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر عبدالمجید ابڑو نے ملاقات کی۔ ملکی سیاسی صورتحال، بین الصوبائی امور اور مختلف اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر نے کہا کہ قومی یکجہتی،جمہوری اقدار اورعوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی قیادت کا باہمی رابطہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ حقوق بلوچستان کے حوالہ سے مثبت کردار ادا کیا بلوچستان کی ترقی کیلئے پارٹی قیادت کی کاوشوں کی وجہ سے وہاں پیپلز پارٹی کو عوامی پزیرائی ملی۔ ملاقات میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے متعلق مختلف امور پر بھی گفتگو ہوئی۔گورنر نے میر عبدالمجید ابڑو کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...