زکریا یونیورسٹی :نئے تعلیمی کیلنڈر 2026-27کا اعلان
ملتان (خصوصی رپورٹر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے وائس چانسلر کی منظوری اور ڈائریکٹر اکیڈمکس کی سفارشات پر بی ایس چار سالہ، بی ایس پانچویں سمسٹر، اے ڈی اے /اے ڈی ایس، ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے جاری و نئے داخلوں (فال 2026) کیلئے نیا تعلیمی کیلنڈر جاری کردیا۔
رجسٹرار آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فال سمسٹر 2026 کا آغاز آج سے ہوگا، جبکہ مڈٹرم امتحانات 19سے 26اکتوبر تک منعقد ہوں گے ۔ فائنل امتحانات یکم سے 11جنوری 2027 تک ہوں گے ۔ موسم سرما کی تعطیلات21سے 31 دسمبر 2026تک مقرر کی گئی ہیں، جبکہ نتائج کا اعلان15 جنوری 2027 کو کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسپرنگ سمسٹر 2027 کا آغاز 18 جنوری 2027 سے ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments