جائیکا کے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے کا ابتدائی سروے شروع

جائیکا کے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے کا ابتدائی سروے شروع

جھنگ برانچ کینال پر منصوبہ صاف پانی کی فراہمی کے لیے اہم : ثاقب رضا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے جائیکا کے نئے منصوبے کے لیے سروے ٹیم کے ساتھ مکمل معلومات شیئر کرنے اور سروے کے دوران درپیش تمام رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جائیکا کی سروے ٹیم کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے جائیکا کی جانب سے نیا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے ، جس کا ابتدائی سروے شروع کر دیا گیا ہے، اس لیے واسا فیصل آباد کے متعلقہ افسران اور عملہ سروے ٹیم کو مکمل معاونت فراہم کرے گا۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ جھنگ برانچ کینال پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا منصوبہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ منصوبے کے لیے ابتدائی سروے کا آغاز خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...