راجہ نادر خاں والی میں ایک ہفتے میں کام مکمل کرنے کا ہدف
کمشنر کا 279 راجہ نادر خاں والی کا دورہ، سیوریج مسئلہ فوری حل کرانیکی ہدایت
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے 279 راجہ نادر خاں والی کے مکینوں کو خوشخبری سناتے ہوئے مرکزی سڑک کی مرمت و بحالی اور سیوریج نظام کی اپ گریڈیشن کے لیے ایک ہفتے کی مدت مقرر کر دی۔ اس سلسلے میں 24 اگست سے کام شروع کرکے 31 اگست تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ کمشنر فیصل آباد نے علاقے کا دورہ کیا اور مکینوں سے ملاقات کرکے مسائل دریافت کیے اور ان کے حل کے لیے ہنگامی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے سیوریج کے مسئلے کی نشاندہی پر واسا کی مشینری طلب کرکے فوری طور پر مسئلہ حل کرایا اور کہا کہ اس کے پائیدار حل کے لیے واسا کے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف اقبال چوہان کو ہدایت کی کہ مطلوبہ کام اپنی نگرانی میں مکمل کرائیں، جبکہ منصوبوں میں شفافیت پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں سیوریج کے مسائل کے حل کے لیے تیز رفتار اقدامات جاری ہیں اور عوام کو ریلیف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments