ڈی سی کا گوجرہ کا دورہ، ہسپتال و ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

ڈی سی کا گوجرہ کا دورہ، ہسپتال و ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

ماہم آصف کا سبزی و فروٹ منڈی، جناح پارک اور جھنگ گوجرہ روڈ کا بھی معائنہ

گوجرہ (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک نے تحصیل گوجرہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ چوہدری محمد ریاض گجر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی یاسر علی شاہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال گوجرہ، میونسپل کمیٹی، جناح پارک، سبزی و فروٹ منڈی اور جھنگ گوجرہ روڈ کا دورہ کرکے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے معائنے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے ملاقات کرکے علاج معالجے، طبی سہولیات اور انتظامی امور کے بارے میں دریافت کیا۔

اس موقع پر مخیر حضرات کے تعاون سے معذور افراد میں ویل چیئرز اور مریضوں میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔ بعدازاں میونسپل کمیٹی گوجرہ میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت زیر تعمیر واٹر سٹوریج ٹینک اور ڈرینج لائن کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جناح پارک کا دورہ کرکے بحالی کے بعد فراہم کی گئی سہولیات، صفائی اور تزئین و آرائش کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ حال ہی میں مکمل ہونے والی سبزی و فروٹ منڈی کا بھی معائنہ کیا اور صفائی، شہری سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ دورے کے آخری مرحلے میں جھنگ گوجرہ روڈ پر مجوزہ خوبصورتی منصوبے کی سائٹ کا معائنہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...