گورنمنٹ خواتین کالج سوہدرہ زیر آب ، تدریس کا آج آغاز

گورنمنٹ خواتین کالج سوہدرہ زیر آب ، تدریس کا آج آغاز

طالبات کو پانی سے گزر کر ہی کالج جانا پڑے گا، شہریوں کا فوری نکاسی کا مطالبہ

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )مون سون بارشوں کی وجہ سے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سوہدرہ کے اندر اور باہر بارشی پانی جمع ہو گیا آج کالج میں باقاعدہ تدریسی عمل شروع ہونے جا رہا ، طالبات کو پانی سے گزر کر ہی کالج جانا پڑے گا۔ مون سون بارشوں کے چھٹے طاقتور سپیل کی وجہ سے سوہدرہ کے علاقہ محلہ شکور گڑھا اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سوہدرہ کے اطراف اور کالج کے اندر بھی پانی کھڑا ہے جس سے کالج جانے والی طالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے آج تعطیلات کے بعد تدریسی عمل دوبارہ سے شروع ہونے جا رہا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک اطراف سے پانی کی سطح کم نہیں ہوتی کالج میں پانی داخل ہوتا رہے گا تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ سوہدرہ سے پچھلے دیہات سے پانی آگے کی طرف راستہ بنا کر آرہا ہے ،برساتی پلیاں ہیں مختلف مقامات سے بند ہو چکی ہیں جس کے باعث پانی دیہات قبرستانوں اور کالج میں جمع ہو چکا ہے ۔متاثرین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کالج سے فوری طور پر پانی کا اخراج کیا جائے جبکہ کالج کے اطراف سے بھی پانی کی نکاسی کیلئے انتظامات کیے جا ئیں تا کہ تدریسی عمل شروع ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...