لدھیوالہ الہ وڑائچ راجباہ کی عدم صفائی، پانی بے قابو، 500 ایکڑ فصلیں تباہ، کسانوں کااحتجاج

لدھیوالہ الہ وڑائچ راجباہ کی عدم صفائی، پانی بے قابو، 500 ایکڑ فصلیں تباہ، کسانوں کااحتجاج

پانی اوور فلو ہونے سے موضع مان مغل چک اور کھبیکے کے کھیتوں میں داخل ،کروڑوں کا نقصان ،محکمہ انہار و ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے کئی ماہ کی محنت ضائع ،متاثرین کی سڑکوں پرآنے کی دھمکی

لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی )لدھیوالہ وڑائچ راجباہ کی عدم صفائی اور نکاسی کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث گندا پانی موضع مان مغل چک اور کھبیکے کے کھیتوں میں داخل ہوگیا ،500 ایکڑ سے زائد رقبے پر دھان ،سبزی اور چارے کی تیار فصلیں تباہ ہوگئیں، 100سے زائد زمینداروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ،متاثرہ کسان سراپا احتجاج بن گئے ۔ متاثرہ کسانوں کا کہنا ہے کہ راجباہ کی بھل صفائی نہ ہونے کے باعث ہر سال پانی اوور فلو ہوکر تیار فصلیں برباد کردیتا ہے اور وہ اپنی جمع پونجی لگاکر دوبارہ فصلیں کاشت کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں،متعدد بار درخواستوں کے باوجود محکمہ انہار اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔روزنامہ دنیا کی سروے ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے زمینداروں سیف اللہ مان، مصطفی مان، مرتضیٰ مان، مقرب دیدار مان اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ فصلیں تیار تھیں لیکن پانی نے چند گھنٹوں میں کئی ماہ کی محنت برباد کردی ، زمینداروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی مہنگی کھاد بیج زرعی ادویات ڈیزل اور دیگر زرعی اخراجات کے باعث شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں ایسے میں تیار فصلوں کا پانی کی نذر ہونا ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ انہار اور ضلعی انتظامیہ نے راجباہ کی صفائی نہ کر ائی اور آئندہ فصلوں کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات نہ کئے تو وہ سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...