پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آتشزدگی، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق
پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے علاقے تہکال پایان میں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق آگ گھر کے ہال میں لگی، جہاں فرنیچر، فوم اور دیگر گھریلو سامان موجود تھا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو 1122 نے سرچ آپریشن کے دوران گھر کے ایک کمرے سے 6 افراد کی نعشیں نکال لیں، جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کے بچے شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ تمام افراد کی موت آگ کی شدید تپش اور دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی، آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ آتشزدگی کی اصل وجہ سامنے لائی جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments