700 کلو غیر معیاری کھویا لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد تلف
کھویا تیار کرنے والے دو یونٹوں مالکان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج
سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواح میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے چھاپے 700 کلو غیر معیاری مضر صحت کھویا لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد تلف کر دیا تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے فوڈ سیفٹی آفیسر غلام شبیر کی مدعیت میں کھویا تیار کرنے والے دو یونٹوں مالکان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سیفٹی آفیسر غلام شبیر نے قصبہ شاہ نکڈر کے مقام پر کھویا بنانے والے دو یونٹ پر چھاپے مار کر سمیع ڈیری پروڈکٹ یونٹ سے تقریبآ 500 کلو کھویا جبکہ غلام مصطفیٰ ڈیری پروڈکٹ یونٹ سے 200 کلو گرام کھویا برآمد کر کے اس کے نمونے پنجاب فوڈ اتھارٹی لیبارٹری کو بھجوائے تھے اور گورنمنٹ پبلک اینالسٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سیمپلز ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری پائے گئے جس پر فوڈ اتھارٹی نے تمام 700 کلو کھوے کو غیر معیاری اور مضر صحت قرار دیتے ہوئے اسے تلف کر دیا دونوں یونٹ مالکان سمیع اللہ ولد محمد سرور اور غلام مصطفیٰ ولد غلام فرید کے خلاف فوڈ سیفٹی آفیسر غلام شبیر کی مدعیت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی اے ٹی سی 2011 1-2 کے تحت تھانہ شاہ نکڈر میں مقدمات درج کرا دیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments