انٹرمیڈیٹ امتحان ،کنٹرولر امتحانات فیصل آباد بورڈ کو تعریفی سرٹیفکیٹ

انٹرمیڈیٹ امتحان ،کنٹرولر امتحانات فیصل آباد بورڈ کو تعریفی سرٹیفکیٹ

امتحانی عمل کو شفاف، منظم اور بوٹی مافیا سے پاک بنانا ان کی اولین ترجیح ہے :کمشنر

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے کنٹرولر امتحانات رانا عتیق الرحمن کو انٹرمیڈیٹ اول سالانہ امتحان 2026ء کے شفاف انعقاد پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔اس موقع پر کمشنر نے کنٹرولر امتحانات اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ امتحانی نظام کی شفافیت برقرار رکھنے کے لیے آئندہ بھی مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ امتحانات کو شکایت سے پاک بنایا جا سکے ۔کنٹرولر امتحانات رانا عتیق الرحمن نے کمشنر و سابقہ چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد مسرت جبیں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی عمل کو مکمل شفاف، منظم اور بوٹی مافیا سے پاک بنانا ان کی اولین ترجیح ہے ، جس کے لیے مؤثر اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...