ثقافت امن اور باہمی ہم آہنگی کا مؤثر ذریعہ، اورنگزیب کچھی

ثقافت امن اور باہمی ہم آہنگی کا مؤثر ذریعہ، اورنگزیب کچھی

وفاقی وزیر کی ایس سی او کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ،چیئرمین شپ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے بدھ کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO)کے سیکرٹری جنرل نورلان یرمیکبایف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ثقافتی تعاون کے فروغ، عوامی روابط کے استحکام اور 2027میں پاکستان کی متوقع ایس سی او چیئرمین شپ کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے سیکرٹری جنرل اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور شنگھائی تعاون تنظیم کے مقاصد اور اصولوں کیلئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت امن، مکالمے اور باہمی ہم آہنگی کا مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے وادیٔ سندھ کی تہذیب، گندھارا تہذیب، بدھ مت کے تاریخی ورثے ، اسلامی طرزِ تعمیر اور پاکستان کی متنوع غیر مادی ثقافتی روایات کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ’شنگھائی اسپرٹ‘ کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے اور ثقافتی سفارت کاری خطے میں امن، ہم آہنگی اور تعاون کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے آثارِ قدیمہ، عجائب گھروں، ثقافتی ورثے کے تحفظ، ثقافتی سیاحت، تخلیقی صنعتوں، دستکاری، فنونِ لطیفہ اور نوجوانوں کے ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 2027میں ایس سی او کی چیئرمین شپ سنبھالنے اور ایس سی او وزرائے ثقافت کے 24ویں اجلاس کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...