بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور فٹنس سرٹیفیکیٹ کے کیری ڈبہ چلانے پر ڈرائیور گرفتار
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) ہائی وے پولیس کی کاروائی بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور فٹنس سرٹیفیکیٹ کے بغیر کیری ڈبہ چلانے پر ڈرائیور محمد روحیل ولد محمد طالب حسین قوم بھٹہ سکنا چک نمبر 62 جنوبی تحصیل سلانوالی کو گرفتار کر کے کیری ڈبہ نمبری FDA 1525 کو کو تھانہ سلانوالی پولیس کے حوالے کر دیا۔
اور تھانہ سلانوالی پولیس نے پنجاب ہائی وے پولیس چوکی شاہین آباد کے اہلکار محمد اشرف کی مدعیت میں کیری ڈبہ ڈرائیور محمد روحیل کے خلاف زیر دفعہ 279 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments