2منشیات گرفتار، ملزم کے قبضہ سے 10لٹر شراب بر آمد
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف جاری خصوصی مہم کے دوران دو اور افراد قانون کی گرفت میں آ گئے ۔
صدر پولیس جوہر آباد نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور پانچ گولیاں بر آمد کیں جبکہ خوشاب پولیس نے ایک شراب فروش کو شراب لے کر جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ، ملزم کے قبضہ سے 10لٹر دیسی شراب بر آمد ہوئی ، دونوں ملزمان کیخلاف آرمز ایکٹ اور امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments