پیکٹا میں ضم ہونے والے سینکڑوں ملازمین مسائل کاشکار

پیکٹا میں ضم ہونے والے سینکڑوں ملازمین مسائل کاشکار

انضمام کے بعد بھی انہیں عملی طور پر پیکٹا کا ملازم تسلیم نہیں کیا جا رہا:ملازمین

لاہور (خبر نگار)پنجاب ایجوکیشن، کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) کے قیام کو ڈیڑھ سال گزر جانے کے باوجود ادارے میں ضم ہونے والے سینکڑوں ملازمین کے انتظامی اور مالی مسائل حل نہ ہو سکے ۔ پنجاب ایگزمینیشن کمیشن ، قائد اکیڈمی اور پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ملازمین سروس سٹرکچر، کیڈر کی تبدیلی، تنخواہوں اور مراعات سے متعلق فیصلوں کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب ایگزمینیشن کمیشن اور قائد اکیڈمی کے ملازمین کا کیڈر تاحال تبدیل نہیں کیا جا سکا، جبکہ پی سی ٹی بی، پیک اور قائد اکیڈمی کے ملازمین کے مشترکہ سروس سٹرکچر کی منظوری بھی اب تک التوا کا شکار ہے ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ کیڈر کی تبدیلی سے ان کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اضافہ ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ انضمام کے بعد بھی انہیں عملی طور پر پیکٹا کا ملازم تسلیم نہیں کیا جا رہا، جس کے باعث سروس سے متعلق متعدد مسائل جوں کے توں موجود ہیں۔دوسری جانب پیکٹا حکام کا کہنا ہے کہ سروس سٹرکچر اور کیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے کام تیزی سے جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...