مون سون :راوی کنارے قائم ڈرینج سٹیشنز مکمل طور پرفعال

مون سون :راوی کنارے قائم ڈرینج سٹیشنز مکمل طور پرفعال

سٹیشنز پر دھاتی لوہے کے مضبوط گیٹس نصب ،عملے کو الرٹ کردیاگیا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )شہری علاقوں کو اربن فلڈنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے راوی کے کنارے قائم ڈرینج سٹیشنز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے ۔راوی میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے دوران پانی کو شہر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے مجموعی طور پر چار ڈرینج سٹیشن قائم ہیں۔ ان سٹیشنز پر دھاتی لوہے کے مضبوط گیٹس نصب کیے گئے ہیں، جنہیں ضرورت پڑنے پر بند کر کے سیلابی پانی کا راستہ شہر کی طرف آنے سے روکا جا سکتا ہے ۔ان ڈرینج سٹیشنز پر نکاسی آب کے لیے نصب بڑے پمپس بھی حفاظتی نظام کا اہم حصہ ہیں۔ واسا نے مون سون سے قبل اپنے ذاتی وسائل سے ان پمپس کی مرمت اور بحالی کا عمل مکمل کیا۔ذرائع کے مطابق ڈرینج سٹیشنز پر نصب گیٹس کئی برسوں سے عملی طور پر استعمال نہیں کیے گئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...