وارداتیں،شہری موٹر سائیکلوں ،نقدی ودیگر سامان سے محروم
کوٹ ادو اور نواح میں وارادتوں میں اضافہ، شہری پریشان، سخت کارروائی کا مطالبہ
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)کوٹ ادو اور گردونواح میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلوں، نقدی، موبائل فون، بکریوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق تھانہ سٹی سرور شہید کے علاقے چک نمبر 569 ٹی ڈی اے میں دو نامعلوم مسلح ڈاکو صابر حسین سے اسلحہ کے زور پر ہنڈا 125 موٹر سائیکل، 95 ہزار روپے نقدی، ویوو موبائل فون اور ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں موجود 28 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقے پرہاڑ شرقی سے حامد احمد کی سی ڈی 70 موٹر سائیکل چوری کر لی گئی، جبکہ تھانہ سٹی سرور شہید کی حدود میں جاپان الائیز کے باہر سے محمد اشرف کی ہنڈا 70 موٹر سائیکل بھی نامعلوم چور لے اڑے ۔ادھر تھانہ قصبہ گجرات کے علاقے کہاوڑ میں کلیم اللہ کے گھر سے 69 ہزار روپے مالیت کی دو بکریاں چوری کر لی گئیں، جبکہ چک نمبر 584 ٹی ڈی اے میں ساجد امین کے احاطہ مویشیاں سے بھی ایک لاکھ روپے مالیت کی دو بکریاں چوری ہوگئیں۔پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments