ریاست سے مانگو لیکن ریاست کو مت للکارو،حنیف عباسی
آزاد کشمیر میں احتجاج کرنیوالے مقبوضہ کشمیر کے لیے کبھی کیوں نہیں نکلے ؟راولپنڈی سے مہاجرین کی تینوں نشستیں ن لیگ جیتے گی، ورکرز کنونشن سے خطاب
راولپنڈی(دنیا رپورٹ)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی تین نشستوں کے انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن ہواجس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہآزاد کشمیر کا انتخاب پاکستان کے نظریے ، شہ رگ اور قومی مفادات کا الیکشن ہے ۔ریاست سے جو مانگنا ہے مانگو لیکن ریاست کو مت للکارو۔ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے لوگ مقبوضہ کشمیر کے لیے کبھی کیوں نہیں نکلے ۔ راولپنڈی میں مہاجرین کشمیر کی تینوں نشستیں مسلم لیگ (ن) جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا الیکشن پاکستان کی شہ رگ اور پاکستان کے نظریے کا الیکشن ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی پاکستان یا افواجِ پاکستان کو گالی دیتا ہے تو ہمیں تکلیف ہوتی ہے ۔ آزاد کشمیر میں احتجاجی تحریک سے دشمن کا ایجنڈا مضبوط ہوا جبکہ ہمارے فوجی جوان پاکستان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔حنیف عباسی نے کہا کہ تنخواہوں کے طعنے دے کر شہداء کی توہین کی گئی جبکہ میرے قائد نے کبھی کسی شہید یا غازی کے بارے میں نامناسب بات نہیں کی۔ پاکستان ہمارے لیے سب سے مقدم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments