حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کا سیوریج کے میگا منصوبے پر کام کا جائزہ

حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کا سیوریج کے میگا منصوبے پر کام کا جائزہ

تعمیراتی کام اور میٹریل میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں آنی چاہیے :عبد الرزاق

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا ) ضلعی انتظامیہ حافظ آباد میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سوا سات ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سیوریج کے میگا پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے دن رات کوشاں۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے شہر کے مختلف علاقوں سیم نالہ روڈ، گوجرانوالہ روڈ ،ساگر روڈاور ٹھیلہ روڈسمیت دیگر علاقوں کا دورہ کر تے ہوئے سیوریج منصوبے کے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا بلال فیروز جوئیہ اور دیگر متعلقہ افسر بھی ساتھ تھے۔

ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی ،سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے سیوریج کا یہ میگا پراجیکٹ حکومت پنجاب کا ایک اہم ترین منصوبہ ہے جس کی معیاداور مقررہ مدت میں تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ شہر میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ،نکاسی آب کے مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ واسا کے افسر وں اور کنٹریکٹر زکو ہدایت کی کہ اس اہم سیوریج پراجیکٹ کے تعمیراتی کام اور میٹریل میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں آنی چاہیے اور جن مقامات پر سیوریج لائن بچھانے ، مین ہولز کی تیاری اوردیگر تعمیراتی کام جاری ہے وہاں ہر ممکن حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...