ڈپٹی کمشنر کا دورہ وزیر آباد ، مون سون کیلئے انتظامات کا جائزہ
شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے :نوید احمد
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے مولانا ظفر علی خاں چوک باب وزیرآباد کا دورہ کیا ، مون سون بارشوں کے دوران ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے لئے نکاسی آب کے موثر انتظامات، چوک کی تزئین و آرائش کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے شہر کے مختلف علاقوں میں مون سون کے پیش نظر واسا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ منیجنگ ڈائریکٹر واسا علی حسنین مغل اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وزیرآباد الفت شہزاد بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ واسا اور ویسٹ مینجمنٹ ستھرا پنجاب کے ورکرز مون سون کے سیزن میں نالوں سیوریج سسٹم اور شہر کے مختلف علاقوں کی صفائی ستھرائی کے نظام کو مؤثر طریقے سے سر انجام دیں تا کہ نالوں کی بندش کا مسئلہ پیدا نہ ہو اور بارشی پانی آرام سے نکل جائے انہوں نے کہا کہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو فوری طور پر مکمل کر ایا جائے اور وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments