پیف پارٹنر سکولوں کیلئے مالی معاونت میں اضافے کا فیصلہ

پیف پارٹنر سکولوں کیلئے مالی معاونت میں اضافے کا فیصلہ

تمام پارٹنر سکولوں کو اساتذہ کی تنخواہیں بڑھانے کا پابند بنایا جائے گا:ذرائع

لاہور(خبر نگار)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنر سکولوں کے لیے مالی معاونت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس حوالے سے فی طالب علم فنڈ بڑھانے کی سمری منظوری کے لیے حکومتِ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے ۔تجویز کے مطابق کم از کم فی طالب علم مالی معاونت دو ہزار روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ دو ہزار نو سو روپے تک مقرر کی جائے گی۔پیف حکام کے مطابق فنڈز میں اضافے سے پارٹنر سکولوں کے مالی وسائل بہتر ہوں گے اور اساتذہ کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ نئی پالیسی کے تحت تمام پارٹنر سکولوں کو اساتذہ کی تنخواہیں بڑھانے کا پابند بنایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی منظوری کے بعد نئی شرحِ مالی معاونت کا باقاعدہ اطلاق کر دیا جائے گا۔ پیف کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پارٹنر سکولوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے ساتھ اساتذہ کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...