پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے ،عطاتارڑ

پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے ،عطاتارڑ

ترک عوام کی بہادری، اتحاد اور ثابت قدمی کو عوامی طاقت کی بہترین مثال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تاریخی، مضبوط اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ترکیہ کے یوم جمہوریت اور قومی یکجہتی کی دسویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت کرنا ان کے لیے باعث اعزاز ہے ۔ انہوں نے ترک عوام کی بہادری، اتحاد اور ثابت قدمی کو عوامی طاقت کی بہترین مثال قرار دیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ متحد عوام بڑے سے بڑے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور کوئی طاقت ترک عوام کے عزم کو شکست نہیں دے سکتی۔ انہوں نے ترکیہ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 250شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات قیام پاکستان سے بھی پہلے کے ہیں۔ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور مشکل حالات میں باہمی تعاون کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ آج ایک مضبوط معاشی اور دفاعی قوت کے طور پر دنیا میں اپنی شناخت بنا چکا ہے ۔ صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک ترک دوستی عوامی سطح پر بھی گہری جڑیں رکھتی ہے اور یہ تعلقات ہمارے بزرگوں کی قیمتی میراث ہیں، جو آنے والی نسلوں تک منتقل ہوتے رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...