لیسکو کا جعلی ملازم بن کر صارفین کو لوٹنے والا پکڑا گیا

لیسکو کا جعلی ملازم بن کر  صارفین کو لوٹنے والا پکڑا گیا

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو گلبرگ سب ڈویژن کی کارروائی، لیسکو کے نام پر صارفین کو لوٹنے والا جعلی ملازم پکڑا گیا۔

 ایس ڈی او گلبرگ صلاح الدین اعوان اور میٹر انسپکٹر مجتبیٰ نے کارروائی کی ،ملزم افتخار احمد باجوہ مین مارکیٹ میں کمرشل صارفین کو لیسکو ملازم بن کر لوٹتا تھا،ایس ڈی او گلبرگ نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا، اندراج مقدمہ درخواست دائر، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ افتخار احمد صارفین کو خراب میٹر کا کہہ کر لاکھوں روپے بل ڈالنے کی دھمکی دیتا تھا،صارفین کو ڈرا دھمکا کر ان سے پیسے بٹور کر غائب ہو جاتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...