بورڈ کا امتحانی عملے کے معاوضوں میں 50فیصد اضافے کا اعلان

 بورڈ کا امتحانی عملے کے معاوضوں میں 50فیصد اضافے کا اعلان

سپرنٹنڈنٹس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس، نگران عملے ، موبائل انسپکٹرز کے نئے ریٹس نافذ

لاہور (خبرنگار) لاہور بورڈ نے امتحانی عملے کے معاوضوں میں 50فیصد اضافے کا اعلان کر دیا،نئے فیصلے کے تحت سپرنٹنڈنٹ کا یومیہ معاوضہ ایک ہزار 560روپے سے بڑھا کر 2ہزار 340روپے ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کا ایک ہزار 260سے بڑھا کر ایک ہزار 800روپے جبکہ نگران عملے کا معاوضہ ایک ہزار سے بڑھا کر ایک ہزار 500روپے کر دیا گیا ہے ۔اسی طرح موبائل انسپکٹر کا معاوضہ ایک ہزار 80سے بڑھا کر ایک ہزار 620روپے ، ڈسٹری بیوٹر انسپکٹر کا ایک ہزار 200سے بڑھا کر ایک ہزار 800روپے اور پریکٹیکل ایگزمینر کا معاوضہ ایک ہزار 540سے بڑھا کر 2ہزار 310روپے مقرر کر دیا گیا ہے ۔کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان کا کہنا ہے کہ معاوضوں میں اضافہ اساتذہ کی محنت، دیانت اور امتحانی عمل میں ان کی خدمات کے اعتراف کا مظہر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...