ڈاکٹر محمد سعید ناصر کا آسٹریلیا میں تحقیقی مقالہ پیش، بھرپورپذیرائی
ملتان (خصوصی رپورٹر)ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے شعبئہ انگریزی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور ممتاز محقق ڈاکٹر محمد سعید ناصر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کے مالی تعاون سے آسٹریلیا کے علمی و تحقیقی دورے پر ہیں۔۔۔
، جہاں وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے علمی روابط کو فروغ دے رہے ہیں۔دورے کے دوران انہوں نے انٹرنیشنل فیڈریشن فار تھیٹر ریسرچ کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف میلبورن میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔، جسے مختلف ممالک سے آئے ممتاز ماہرین، محققین اور اساتذہ نے سراہا۔ مقالے میں نوبیل انعام یافتہ ادیب سیموئیل بیکٹ اور عظیم صوفی شاعر خواجہ غلام فریدؒ کے ادبی و فکری پہلوؤں کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا، جسے علمی حلقوں میں نمایاں پذیرائی حاصل ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments