میپکو شکایات سیل فعال ،ہنگامی اقدامات کا آغاز

میپکو شکایات سیل فعال ،ہنگامی اقدامات کا آغاز

آپریشن سرکلوں کے تمام ڈویژن ، سب ڈویژن افسروں کو ہدایت نامہ جاری ، صارفین کی شکایات ترجیحاََ حل کرنے کی ہدایت،غفلت پر متعلقہ افسر کیخلاف سخت کارروائی کا انتباہ ایکسین ،ایس ڈی اوز فیلڈ میں متحرک ، تمام ڈویژنل دفاتر سے شکایات اور ازالہ کی یومیہ رپورٹ ہیڈ آفس کو بھیجنے کی ہدایت، زیر التوا شکایات کے بیک لاگ کو ختم کریں،گل محمد زاہد

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے ، نیپرا کی مقررہ مدت پر سختی سے عملدرآمد اور شکایات کے اندراج میں کمی لانے کے لئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں میپکو ریجن کے آپریشن سرکلوں کے تمام ڈویژنل افسروں، سب ڈویژنل افسروں اور شکایات کے ازالے سے متعلقہ تمام افسر و اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوانجینئر گُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ تمام ڈویژن اور سب ڈویژن نیپرا کی جانب سے مقرر کردہ شکایات کے ازالے کے اوقات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ صارفین کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ڈویژنل افسر روزانہ کی بنیاد پر موصول ہونے والی شکایات، ان کی نوعیت اور زیادہ شکایات والے فیڈرز کا تفصیلی جائزہ لیں اور ایسے علاقوں میں پیشگی اقدامات کرکے نئی شکایات کی تعداد کم کرنے کے لئے مؤثر حکمت عملی اختیار کریں۔ انہوں نے کہاکہ تمام ایکسین اور ایس ڈی اوز شکایات کے ازالے کے دوران فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔ ابتدائی سطح اور ایسکلیٹڈ لیول دونوں پر شکایات کی نگرانی خود کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی شکایت نیپرا کی مقررہ مدت سے زائد زیر التوا نہ رہے ۔تمام سرکلوں کے ہر ڈویژن میں چوبیس گھنٹے فعال مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ جو شکایات، بجلی کی بندش، فالٹس اور عوامی شکایات کی مسلسل نگرانی کرے گا۔ تمام ڈویژن روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی اور شکایات کے ازالے سے متعلق رپورٹ ہیڈ کوارٹراورسرکل آفس کو ارسال کریں گے تاکہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...