بھاٹی گیٹ :زیر زمین واٹر ٹینک تعمیر کرنے کافیصلہ

بھاٹی گیٹ :زیر زمین واٹر ٹینک تعمیر کرنے کافیصلہ

منصوبے کیلئے اضافی فنڈز فراہم کرنے کی بجائے ذمہ داری واسا کے سپرد

لاہور (شیخ زین العابدین)لاہور کے تاریخی بھاٹی گیٹ میں جاری اربن ری جنریشن منصوبے میں ایک نئی تبدیلی کر دی گئی ہے ۔علاقے کو اربن فلڈنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے یہاں پہلی بار زیر زمین واٹر ٹینک تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پنجاب حکومت نے منصوبے کے لیے اضافی فنڈز فراہم کرنے کے بجائے ذمہ داری واسا کو سونپ دی ہے ۔ذرائع کے مطابق واٹر ٹینک تقریباً 28 کروڑ روپے کی لاگت سے واسا اپنے وسائل سے تعمیر کرے گا۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کے اربن ری جنریشن منصوبے کے تحت تاریخی بھاٹی گیٹ میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے ۔ منصوبے میں پہلی مرتبہ زیر زمین واٹر ٹینک کی تعمیر شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس نئی ذمہ داری کے لیے واسا کو نامزد کر دیا گیا ہے ، جبکہ پنجاب حکومت نے منصوبے کے لیے الگ فنڈز جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واسا کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ یہ منصوبہ اپنے مالی وسائل سے مکمل کرے ۔بھاٹی گیٹ ماضی میں بارشوں کے دوران شدید پانی جمع ہونے والے مقامات میں شامل رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...